تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چودھری اسماعیل سندھو لاہور میں انتقال کر گئے

مورخہ: 19 مارچ 2012ء

مرحوم تحریک کا سرمایہ تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کی سرگودھا میں تدفین میں شرکت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چودھری اسماعیل سندھو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ انڈیا سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک، صالح، عاشق رسول تھے۔ تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اورانہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کیلئے وقف کر رکھی تھی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال ہوا۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، لاہور اور سرگودھا کے رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے سرگودھا میں ان کے آبائی گاؤں میں تدفین اور دعا میں شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے چوہدری اسماعیل سندھو کی وفات کو تحریک منہاج القرآن کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دین مبین کیلئے ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے لواحقین اور کارکنان منہاج القرآن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top