منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے والد محترم انتقال فرما گئے

مورخہ: 20 مارچ 2012ء

بارسلونا () منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے والد محترم نجیب احمد پاکستان میں ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے (ان للہ وان الیہ راجعون)۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مقیم منہاج القران سے وابستہ معززین اور سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں یہ خبر انتہائی رنج و غم سے سنی گئی۔

خبر سنتے ہی منہاج القران کے صدر محمد اکرم بیگ، حاجی زاہد احمد، نزیر احمد اداسی، منہاج القران کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، پرویز احمد، حاجی محمد ارشد، چوہدری نثار احمد، حاجی فاروق احمد، مظہر اقبال، پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا، حاجی محمد افضل، محمد نواز قادری حسنین زاہد آف فیصل آباد، جاوید مغل، چوہدری محمد سرور، محمد اقبال چوہدری کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے اظہار افسوس کیا۔

محمد اقبال چوہدری بارسلونا میں ہی ہیں کل وہ پاکستان چلے جائیں گے جب کہ محمد اقبال چوہدری کے چھوٹے بھائی محمد فاروق ایک ہفتہ پہلے ہی پاکستان پہنچ گئے تھے۔ محمد اقبال چوہدری کے پاکستان جانے کے بعد ان کے بھائی اشتیاق قادری یہیں بارسلونا میں ہوں گے، ان کے ساتھ مرحوم کے بھائی حاجی محمد لیاقت بھی ہیں۔ اظہار افسوس کے لئے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

‫محمد فاروق (مرحوم کا بیٹا)‬
0345.5708261
054.4750182

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top