منہاج القرآن انٹرنیشنل (گما کین) جاپان کے زیر اہتمام جشن غوث الوریٰ کانفرنس

مورخہ: 14 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گماکین) جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 14مارچ 2012ء کو جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایساساکی میں جشن غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض حافظ محمد احمد قمر نے ادا کئے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے قرآن وسنت کی روشنی میں شان اولیاء بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جدید نوجوان مادیت کی وجہ سے اولیاء کی کرامات کا انکار کر رہاہے۔ حضور غوث پاک کل اولیاء کے امام ہیں اور تحریک منہاج القرآن حضور غوث پاک کے روحانی ٹکڑوں پر پلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصحاب کہف کا کتا ولیوں کی چوکھٹ پر بیٹھ کر اگر جنت میں جا سکتا ہے تو انسان اشرف الخلوقات ہو کر کسی ولی کی سنگت سے جنت میں کیوں نہیں جاسکتا۔

مسجد انتظامیہ محمد خاور اور علی بھائی نے علامہ محمد شکیل ثانی کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ میاں اسراراحمد کے جواں سال بیٹے کی وفات پر ان کے لئے خصوصی دعائے مغفرت مانگی گئی۔ معزز مہمانوں کے لئے گیارہویں شریف کا لنگر پیش کیا گیا۔تحریک منہاج القرآن اباراکی کین کا قافلہ محمد ایاز ملک کی قیادت میں پہنچا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے صدرگما کین محمد اصغر بھنڈر، محمد سلیم خان(سابقہ صدر)، محمد وارث، محمد اعجاز، وحید احمد، راشد محمود اور خصوصا حافظ محمد احمد قمرکا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا۔

رپورٹ: محمد اصغر بھنڈر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top