فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حضور فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 51 عرس مبارک کے حوالے سے دعائیہ تقریب
منہاج القرآن انٹر نیشنل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے والدِ گرامی حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 51ویں سالانہ عُرس کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا، قاری اسمعیل نے تلاوت، حاشر نواز، محمد عثمان صادق، زاہد محمود چشتی، محمد عظیم، راجہ محمد اشرف اور دانش علی بھٹی نے نعتِ رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ اختتام پر حافظ اقبال اعظم ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے خصوصی دعا کروائی۔
تبصرہ