تحریکِ منہاج القرآن سرگودھا وسطی کے زیرِاہتمام بانی رہنماء مرحوم محمد سعید بھٹہ کے ایصالِ ثواب کے لئے تقریب کا انعقاد
مرحوم محمّد سعید بھٹہ تحریکِ منہاج القرآن کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے: ڈاکٹر محمد رفیق نجم

سرگودھا: تحریکِ منہاج القرآن سرگودھا وسطی کے زیرِاہتمام مرحوم محمد سعید بھٹہ کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم محمد سعید بھٹہ کی تحریکِ منہاج القرآن کے لئے خدمات کی مکمّل تاریخ بیان کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی تحریک کے مشن، وابستگان کی تربیت اور تنظیمی استحکام کے لئے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفاداری، اخلاص اور قربانیاں تحریک کے کارکنان کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے خصوصاً جھنگ کے انتخابات میں باجی پروین بھٹہ صاحبہ کی بے مثال خدمات، استقامت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان تحریکِ منہاج القرآن کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ انجینیئر محمد رفیق نجم کا کہنا تھا کہ " مرحوم محمّد سعید بھٹہ تحریکِ منہاج القرآن کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔"
اس موقع پر مرحوم محمد سعید بھٹہ کے فرزند محمد عاکف سعید بھٹہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔ تقریب میں سرگودھا ڈویژن اے کے چاروں اضلاع سے قائدین، کارکنان اور وابستگانِ تحریک سمیت باجی پروین بھٹہ صاحبہ، مرحوم کی صاحبزادیاں اور دیگر فیملی ممبرز نے شرکت کی۔
























تبصرہ