منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چوہدری اسماعیل سندھو کی المناک وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 21 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چوہدری اسماعیل سندھو کی المناک وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری لہراسب خاں گوندل ایڈووکیٹ، سیکرٹری کوآرڈینیشن کامران شہزاد اور سیکرٹری فنانس حافظ غلام فرید نے ان کی اچانک موت کو عظیم سانحہ قرار دیا۔ اور مرحوم کی دین اور تحریک کے لئے کی گئی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور سٹی میاں افتخار احمد کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top