چودھری محمد اسماعیل سندھو اور نوید احمد اندلسی کی والدہ کے ایصال ثواب کی تقریب

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام سرگودھا پاکستان کے امیر چودھری محمد اسماعیل سندھو اورایم سی بی یورپ کے سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔

شیخ زاہد فیاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد اسماعیل سندھو نیک، صالح اورسچے عاشق رسول تھے۔ وہ حضور شیخ الاسلام سے انتہائی محبت رکھتے تھے ان کی سوچ مشن کے حوالہ سے بہت پختہ اور مثبت تھی ان کی وفات سے یقینا ہم نے اپنے ایک مخلص ساتھی کو کھو دیا ہے وہ تحریک کا اثاثہ تھے۔ نوید احمد اندلسی کی والدہ کی وفات کے کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ نوید احمد اندلسی نے اپنی زندگی کو جس طرح دن رات دین متین کی خدمت اور مصطفوی مشن کے لئے وقف کیا ہوا ہے اس کے پیچھے ان کی پاک باز،دین دار اور بارکردار ماں کی تربیت کا ہاتھ ہے جن کی گود سے دین کی خدمت کا جذبہ لے کر یہ نوجوان یورپ میں مصروف عمل ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے نوید احمد اندلسی سمیت چودھری محمد اسماعیل سندھو کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیااور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کے غم کو اپنا غم قرار دیا۔

شیخ محمد زاہد فیاض کے اظہار خیال کے بعد دونوں فوت شدگان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کے بعد ختم شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top