منہاج القرآن فتح پور کے زیراہتمام عظمت صاحب قرآن و شان قرآن جلسہ

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن فتح پور چک نمبر 251/ ٹی ڈے اے کے زیراہتمام خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسہ کا عنوان "عظمت صاحب قرآن و شان قرآن" تھا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی ناظم رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ تقریب میں منہاج القرآن فتح پور کے قائدین کے علاوہ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ہزاروں شرکاء بھی پروگرام میں موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین، علماء و مشائخ نے پروگرام میں اظہار خیال کیا، تمام مقررین نے عظمت و شان قرآن اور صاحب قرآن کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

علامہ محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وہ آفاقی پیغام ہے، جس کو دنیا میں پہنچانے کے لیے آقا علیہ السلام کی ذات بابرکات کا انتخاب کیا۔ یہ عظیم صحیفہ جس نبی پر نازل ہوا، یہ اس کے عظیم تر ہونے کی دلالت ہے۔ قرآن پاک قیامت تک امت کو رشد و ہدایت فراہم کرتا رہے گا، اس طرح رسالت محمدی بھی قیامت تک پیغام صاحب قرآن بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن ساری دنیا میں پیغام امن کو عام کر کے پیغام صاحب قران کو عام کر رہے ہیں۔ آج اس پیغام کو دنیا میں مزید عام کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top