منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں زیر تعلیم بچوں نے یوم پاکستان منایا

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو یوم پاکستان منایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان کی شب وروز محنت سے بچوں میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیات اور قرارداد پاکستان کے موضوعات پر تقرریں ہوئیں۔

بچوں نے سبز ہلالی پرچم ہوا میں لہرا کر ملی نغمہ پیش کیا، خوبصورت اور معصوم بچوں نے پاکستان کی بقا کی دعائیں کیں۔ صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد انعام الحق نے کہا کہ شیخ الاسلام ہی ایک ایسی قیادت ہے جو پاکستان کو اس منجدھار سے نکال سکتی ہے۔ سابقہ صدر منہاج القرآن جاپان محمد سلیم خان نے کہا کہ میرے خوابوں کی تعبیر علامہ محمد شکیل ثانی کی صورت میں نظر آتی ہے، میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ کوئی سکالر جاپان آئے اور شیخ الاسلام کی صحبت کا فیض ہمیں دے بلا شبہ شیخ الاسلام کا ہر شاگرد باکمال ہے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کے خون سے رنگین ہوا، آج چند وڈیرے، ظالم حکمران پوری مسلم امہ پر فرعون بن کے بیٹھے ہیں۔ اس نظام باطل کو ختم کرنے کے لئے نوجوان نسل کو آگے بڑھنا ہوگا۔ نئی نسل کو پاکستان کے بارے میں بہت کم بتایا گیا ہے۔ پاکستان کا دن منا کر آج ہم سب کو ایک عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب اس خوبصورت خواب کو تعبیر دینے والی عظیم شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سپاہی بن جائیں اور پاکستان کی تکمیل کریں۔ پورے جاپان کے والدین کے نام پیغام ہے کہ وہ اپنے بچوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز المصطفیٰ میں داخل کرائیں تاکہ انہیں ایک اچھا مسلمان اور ایک محب وطن پاکستانی بنایا جا سکے۔

رپورٹ:محمد فیصل ملک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top