منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سابقہ ضلعی صدر قاری محمد فاروق کے والد حافظ محمد عبداللہ انتقال کرگئے

مورخہ: 27 مارچ 2012ء
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سابقہ ضلعی صدر قاری محمد فاروق کے والد حافظ محمد عبداللہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں اسلام نگر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا, ان کی نماز جنازہ امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری نے پڑھائی. نماز جنازہ میں ناظم تحریک انجینئر محمد رفیق نجم، اللہ رکھا نعیم، حاجی امین القادری، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، میاں عبدالقادر، فیاض القادری، پروفیسر غلام مرتضیٰ، رانا ناصر، بابا جمیل رحمانی، شبیر حسین قادری، محمد شہزاد رحمانی کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. ضلعی قائدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور قاری فاروق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top