مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 24 مارچ 2012 کو آؤ دین سیکھیں کورس کی کلاسز منعقد ہوئیں۔ ان کلاسز کا مقصد طلبا میں اخلاقی، روحانی حوالے سے تربیت کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کو صحیح تلفظ اور خوش الحانی سے پڑھنا، آخری دس صورتوں کو زبانی یاد کرنا اور بنیادی دینی علوم سے آگاہی حاصل کرنا اس پروگرام میں شامل تھے۔ اس نشست میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

اس کورس کے معلم نائب ناظم دعوت و تربیت فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ محمد حسنین فریدی تھے۔ انہوں اس کورس کی دوسری نشست مکمل کی جس میں علامہ نے نماز اور اس کے مسائل اور قرآن پاک کا ترجمہ سیکھایا۔ طلباء میں آئیں دین سیکھیں کورس کی کتب بھی تقسیم کی گئیں۔ یہ کلاس پانچ روز تک جاری رہے گی جبکہ کورس کے آخری دن طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ:۔ مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top