منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صدر ویمن لیگ محفل محترمہ یاسمین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے آسیہ جبین نے نظم پیش کی۔ محترمہ یاسمین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا دن منا رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم آج ان سے تجدید عہد وفا کریں کہ ان کے اس مصطفوی مشن کے دست و بازو بن جائیں اور ان کی بتائی ہوئی تعلیمات کو اپنے اوپر لاگو کریں اور اپنے کردار کو اتنا پاک صاف رکھیں کے لوگ اس کردار کو دیکھ کر آپ کے پیغام کی طرف خود آئیں۔

اس موقع پر تحریکی ترانوں کی گونج میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ محفل کے اختتام تمام انسانیت کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام داکٹر محمد طاہر القادری کی درزی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ نجمہ کلثوم ناظمہ ویمن لیگ کوٹلہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top