منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر سالانہ نتائج 2012 کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیمات سکولز میرپور ڈویژن محترمہ شمیم سعید اور ناظم ویلفئیر آزاد کشمیر محمد لطیف غوث نے مہمانانِ خصوصی کو طور پر شرکت کی۔ جبکہ تقریب کی صدارت صدر تحریک میرپور محمد امتیاز نے کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں سابق امیر تحریک میرپور قاضی محمد عارف، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور محترمہ رخسانہ زبیر قریشی، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور محترمہ کبریٰ نثار، ناظم ممبر شپ آزاد کشمیر مظہر حسین قادری، مصور حسین، پرنسپل الحرا کالج میرپور پروفیسر محمد فاضل قادری، سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر محمد الیاس ملنگی، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، محمدخلیل آسی، ممتاز صحافی حاجی محمد خالد، ممتاز صحافی حاجی عبدالخالق، ناظمہ تربیت میرپور محترمہ روبینہ احسان، محترمہ رخسانہ امتیاز، محترمہ رخسانہ سلمان، ایڈووکیٹ ناظمہ مالیات میرپور محترمہ سیدہ نادیہ شاہ، محترمہ ثمینہ قیوم شامل تھے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد دف کے ساتھ منہاج ماڈل سکول کی طالبات نے انتہائی دلنشین انداز میں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے۔ نقابت کے فرائض لیاقت امین مدرس ادارہ نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیے۔ تقریب میں ننھی منی طالبہ ضخٰی فاطمہ اور ساتھی طالبات نے ٹیبلو کی شکل میں انتہائی خوبصورتی سے مہمانوں کو wel come کیا۔ استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ حافظ احسان الحق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ طلبہ وطالبات نے ٹیبلو پیش کرتے ہوئے والدین اور مہمانان گرامی سے خوب داد وصول کی۔
پرنسپل گرلز ونگ محترمہ صفیہ امتیاز نے نرسری تا ہشتم پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں خصوصی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ مہمانان خصوصی محمد لطیف غوث اور محترمہ شمیم سعید نواس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ منہاج ماڈل سکول شاندار روایات کا حامل عظیم تعلیمی ادارہ ہے۔ جس میں طلبہ و طالبات کی علمی، فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کے بچوں کو اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہے۔ انہوں نے پرنسپل ادارہ اور اساتذہ کو بھی خصوصی مبارکباد دی اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر تقریب محمد امتیاز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ماڈل سکول کے اساتذہ جس احسن انداز میں طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل صد مبارکباد اور لائق تحسین ہے۔ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار راہنمائی فراہم کرنے والے اساتذہ مسعود احمد رضا، محمد شاہد، لیاقت امین، صائمہ رفیق اور دیگر اساتذہ کرام کو خصوصی اسناد اور کیش پرائز دیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی پرتکلف ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔
تبصرہ