بھنگالی شریف تحصیل گوجرخان میں محفل نعت کا انعقاد

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل منہاجین کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ 2012 کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید صاحبزادہ جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن دبئی ملک فخر زمان عادل تھے۔

دیگر مہمانان گرامی میں صاحبزادہ سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، مظہر الحق قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 چوہدری جاوید اقبال، سرپرست تحریک منہاج القرآن پی پی 4 محمود الحق قریشی، صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 3 ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سکھو ڈاکٹر محمد ثنا اللہ، ناظم دعوت پی پی 4 قاری محمد یعقوب قادری، نائب صدر پی پی 4 چوہدری اسرار احمد، چوہدری طاہر خان مصطفوی، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، اراکین، عہدیداران، علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے صدر منہاج قراء کونسل کلرسیداں قاری یاسر مشتاق نعیمی نے کیا۔ جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ملک کے معروف نعت خوانوں نے بڑے ہی احسن انداز میں ہدیہ نعت پیش کی جن میں منہاجین الحاج عنصر علی قادری، منہاجین محمد ضیا الحق قادری اویسی، مرکزی منہاج نعت کونسل ظہیر بلالی اینڈ برادران شامل تھے۔ نقابت کے فرائض منہاجین وقاص علی قادری نے ادا کئے۔ فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ محمد عمر ریاض عباسی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہم آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے خاندانی امور کو سرانجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس دنیا میں ہی ہمارے گھر جنت کے ماحول کا نظارہ پیش کرنے لگیں گے۔

چوہدری محمد جمیل نے اس پروقار محفل میں آنے والے تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔اس خوبصورت محفل کے اختتام پر صاحبزادہ ساجد سلطان نے تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل کے آخر میں تمام شرکاء کے لئے ضیافت کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top