تحریک منہاج القرآن یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت خواجہ الظاف محیی الدین صدر منہاج القرآن علماء کونسل ضلع سیالکوٹ نے کی، جبکہ مہمانان گرامی قدر میں اشتیاق حنیف مغل نائب ناظم پنجاب تحریک منہاج القرآن، یونس القادری جنرل سیکرٹریPAT ضلع سیالکوٹ، کاشف عمر مصطفوی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ اور راشد محمود باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل سیالکوٹ شامل تھے۔ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں علاقہ کی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت سیالکوٹ کے معروف قاری فخر القراء قاری محمد عالم چشتی نے حاصل کی۔ اسدعلی قادری، منہاج نعت کونسل ٹبی، عرفان الحق نے بارگاہ سرور کونین میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ ثناء اللہ ربانی کیا۔

خطاب کے بعد امجد علی بلالی برادران نے دف کے ساتھ نعت رسول مقبول پیش کی، جس سے محفل میں کیف و سرور پیدا ہو گیا اور قلوب پر وجد کی کفیت طاری ہوگئی۔ آخر میں تمام امت مسلمہ کی امن و آشتی اور شیخ السلام کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے خواجہ الظاف محیی الدین نے خصوصی دُعا کروائی۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عاطف سہیل، بلال علی، ملک امجد محمود چاند، عمر علی، سوداگر حسین، حسن مصطفوی اور خرم شہزاد نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ : بلال علی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top