نظامت تربیت کے زیراہتمام پپلاں میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام UC ڈب تحصیل پپلاں میں مورخہ 24 مارچ 2012ء سے آئیں دین سیکھیں کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ معلم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ سید طاہر حسین، ناظم تحریک جنڈاں والا محمد ریاض، ناظم تحریک منہاج القرآن کلور کوٹ محمد مظہر الحق، ناظم دعوت تحریک کلور کوٹ محمد اعجاز قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض محمد مظہرالحق نے سرانجام دیئے۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے نہایت ہی احسن انداز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی بریفنگ دیتے ہوئے کورس کا مکمل تعارف کروایا۔ انہوں نے طریقہ تدریس کا نمونہ پیش کرتے ہوئے باقاعدہ نماز کا تلفظ اور ترجمہ کرنا سکھایا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کورس کا سلیبس نماز، منتخب سورتیں، منتخب احادیث مبارکہ اور روزہ مرہ کی دعائیں شامل ہیں۔ یہ کورس 5 دنوں میں روزانہ 2 گھنٹے کی کلاس پڑھا کر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو شرکاء کورس مکمل کریں گے انہیں تحریک منہاج القرآن کی طرف سے سند بھی دی جائے گی۔ 

لوگوں نے افتتاحی تقریب میں بریفنگ کے دوران کورس میں باقاعدہ داخلہ فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ تقریب کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top