تحریک منہاج القرآن مانانوالہ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی، تحصیل مانانوالہ کی جانب سے مورخہ 31 مارچ بروز ہفتہ 2012ء کو گورنمنٹ مڈل سکو ل (کچی کوٹھی) مانانوالہ کے سالانہ امتحانات 2012ء کے نتائج کے موقع پر جملہ کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل سکول ھذٰا عبدالستار چٹھہ نے کی اور سکول کے جملہ اساتذہ کرام محمد انور، لیاقت علی، سردار احمد، سلطان محمود، مختار احمد گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے رانا تجمل خان (صدر)، اشفاق نقشبندی (ناظم فنانس)، میاں طاہر (ناظم اطلاعات)، ناظم ویلفیئر میاں محمد اشتیاق، ناظم حلقہ درود اکرم رحمانی، نائب ناظم ویلفیئر محمد ذیشان قادری اور ذکااللہ نے شرکت کی۔ میاں محمد اشتیاق (ناظم ویلفیئر) نے خطبہ استقبالیہ میں جملہ اساتذہ کرام کی انتھک کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن کے عظیم تر مقاصد سے آگاہ کیا اور انہوں نے شاندار رزلٹ پر جملہ سکول سٹاف ممبران اور سٹوڈنٹس کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور کلاس اول سے ہشتم تک تمام پوزیشن ہولڈرز کو تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی (TMQ-WIDS) کی جانب سے ٹرافیاں دی گئیں۔ جبکہ جملہ اساتذہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طا ہر القادری کی تصانیف بھی تحفہ میں پیش کی گئیں۔

پرنسپل عبدالستار چٹھہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اساتذہ کی کاوشوں، سکول کی کارکردگی اور سٹوڈنٹس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر رانا تجمل اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے بار دیگر جملہ اساتذہ کرام کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل صاحب سمیت جملہ ٹیچرز نے تحریک منہاج القرآن کی اس عظیم کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top