تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن کل ( اتوار) ہو گا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خصوصی خطاب کریں گے
کنونشن میں پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تنظیمی عہدیداران شرکت کریں گے

موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن کل (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیرون ملک سے خطاب کریں گے جو پنجاب کی 200 سے زائد تحصیلوں اور دیگر صوبہ جات میں بھی تحصیلی سطح پر ہونے والے اجتماعات میں minhaj.tv اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست دیکھا جائے گا۔ پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے تنظیمی عہدیداران لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔

ترجمان جی ایم ملک کے مطابق ملک بھر میں تحصیلی سطح پر ہر جگہ تکنیکی سہولتوں کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم کے حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔ کنونشن میں گذشتہ ورکرز کنونشن میں دئیے گئے اہداف کے حوالے سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top