چوہدری محمد شکیل (منہاجین) کی شادی کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل کے امیر چوہدری محمد جمیل قادری (ساؤتھ کوریا) کے برادر اصغر چوہدری محمد شکیل (منہاجین) کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر مورخہ 23 مارچ بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں کیا گیا۔ محفل کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی جبکہ مہمان خصوصی ملک فخر زمان عادل (صدر تحریک منہاج القرآن دبئی) تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، مظہر الحق قادری (تحریک منہاج القرآن راولپنڈی)، چوہدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآ ن پی پی 4)، محمودالحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآ ن پی پی 4)، ڈاکٹر واجد مصطفوی (صدر تحریک منہاج القرآ ن پی پی 3)، ڈاکٹر محمد ثناءاللہ (ناظم تحریک منہاج القرآ ن یونین کونسل سکھو)، قاری محمد یعقوب قادری (ناظم دعوت پی پی 4 )، چوہدری اسرار احمد (نائب صدر پی پی 4)، چوہدری طاہر خان مصطفوی اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، اراکین، عہدیداران، علماء، مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری یاسر مشتاق نعیمی (صدر منہاج قراء کونسل کلر سیداں) نے کیا۔ نعت خواں حضرات میں الحاج عنصر علی قادری منہاجین (سیالکوٹ )، محمد ضیا الحق قادری اویسی (منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور) اور مرکزی منہاج نعت کونسل ظہیر بلالی اینڈ برادران (لاہور مرکز) شامل تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض وقاص علی قادری (منہاجین لاہور مرکز) نے ادا کئے۔

محفل میں خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد عمر ریاض عباسی (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور)نے کیا۔ محفل کے آخر میں چوہدری محمد جمیل نے آنے والے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ اس خوبصورت محفل کا اختتام سید ساجد سلطان  کی دعا سے ہوا۔ محفل کے آخر میں تمام شرکا کیلئے ضیافت کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top