تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری میں ظہرانے کا اہتمام

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

مورخہ 25 مارچ 2012ء تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپسی پر محمد افضال قادری صدر یونین کونسل 85/1 تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نے کی۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن وکلاء ونگ کے صدر میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، سرفراز منڈ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کے علاوہ ناظم اللہ رکھا قادری، حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود، صفدر علی بٹ، حاجی محمد نواز چیمہ، نے شرکت کی۔

تمام احباب نے تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری اور وہاں پر ہونے والے انواروتجلیات کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور دعا کی کہ اللہ تعالی سب حاضرین کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائیں۔

رپورٹ: صفدر علی بٹ (ڈسکہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top