شیخ زاہد فیاض کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی الوداعی ملاقات

مورخہ: 30 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور جملہ رفقاء اور وابستگان نے مورخہ 30 مارچ 2012ء کو سینئرنائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔

منہاج القرآن مرکز لاکورونیو تشریف لانے پرملک شبیر احمد اعوان، صدر منہاج سکور فرانس محمد نعیم چودھری، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی شیخ ساجد فیاض اور ناظم منہاج میڈیا عدنان شفقت نے خوش آمدید کہا۔ ہال میں تشریف لانے پر تمام ساتھیوں نے آپ کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز کا تعارف پیش کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جملہ عہدیداران اور وابستگان کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی فرانس آتا ہوں تو میری خواہش یہ ہوتی ہے کہ تنظیم کی ہر تقریب اور ہفتہ وار محفل میں بھی ضرور شرکت کروں۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال اعظم کو ہفتہ وار محفل کو باقاعدگی سے منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدا لرازق نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top