تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن عباس پور آزادکشمیر کے زیراہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان محفل نعت و میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ یکم اپریل 2012 بروز اتوار منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت سابق صدر انجمن تاجران سردار محمد حیات خان نے کی۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیت صدر تحریک منہاج القرآن دبئی ملک فخر زمان عادل تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سید بدیع الزماں شاہ، علامہ علی اکبر اعوان، سردار راشد محمود، سید کفایت حسین شاہ، رضوان الحق قریشی، غلام قادر اور قاری محمد طارق شامل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ و قاری محمد طارق نے کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد ندیم، سید بدیع الزمان شاہ، سید کفایت حسین شاہ بخاری اور رضوان الحق قریشی نے پیش کیں۔ پروگرام میں خصوصی خطاب مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن نامور سکالر علامہ علی اختر اعوان نے کیا۔ انہوں نے ادبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع گفتگو بناتے ہوئے مفصل گفتگو فرمائی۔

پروگرام میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی فخر زمان عادل کے ہاتھوں راشد محمود کو تاحیات رفاقت کی سند پیش کی گئی اور تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی طرف سے تحریک منہاج القرآن عباس پور کی ساری ٹیم کو سال 2011ء کی شاندار کارگردگی پر خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی۔ پروگرام کا اختتام درود و سلام سے ہوا جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن ہجیرہ محمد بشیر نے تمام امت مسلمہ کے امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : محمد ضیاء الحق قمر ناظم تحریک منہاج القرآن عباس پور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top