امن سیمینار آج (جمعۃ المبارک) ماڈل ٹاؤن میں ہوگا

صدارت ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مہمان خصوصی ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہٹ لینڈ ہوں گے

تحریک منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز اور گلوبل مشن اوئیرنس (GMA) کے اشتراک سے ’’ امن سیمینار‘‘ آج (جمعۃ المبارک) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے کانفرنس ہال میں 11 بجے دن ہوگا۔ صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی جی ایم اے کے صدر ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہٹ لینڈ (امریکہ) اور ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا ہوں گے۔ صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جی ایم ملک، سہیل احمد رضا اور دیگر بھی امن سیمینار سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top