تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی UC-99 کے زیراہتمام میلاد مارچ ومحفل

تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں امام دین شرقی کے زیراہتمام ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرنور اور مبارک موقع پر 12 ربیع الاوّل کو عظیم الشان میلاد مارچ اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ بارہ ربیع الاول کی علی الصبح ولادت باسعادت کے موقع پر درود وسلام کی محفل انعقاد کی گئی جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر فائر ورکس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اہلیان علاقہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے کیلئے نیا جوش وولولہ تھا اور تمام عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوق وشوق سے تیاریوں میں مصروف عمل تھے۔ اس کے بعد جملہ ایگزیکٹیو ممبران نے جلوس کے انتظامات اور ضیافت کی تیاریاں شروع کر دیں۔ 12 ربیع الاوّل شریف کی صبح 9:30 گاؤں کے مین چوک سے جلوس روانہ ہوا۔ جس کی صدارت علامہ احمد رضا رضوی نے کی اور صدر رانا تجمل خان نے کی۔ جلوس میں ہر طبقہ اور عمر کے لوگ شریک تھے۔ جلوس پورے گاؤں سے ہوتا ہوا قریبی دیہاتوں (لہندا کوٹ، کچی کوٹھی، تانی چک، ڈیرہ نور محلیاں) سے ہوتا ہوا مین فیصل آباد لاہور روڑ سے واپس گاؤں کی طرف روانہ ہوا۔ اس جلوس میں قریبی گاؤں کے جلوس بھی شریک ہوتے گئے۔ جلوس درود پاک کی فضاؤں سے گھونجتا رہا۔ جلوس میں کم وبیش 1000 سے زائد عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

جلوس کا اختتام 11:45 پر مرکزی جامع مسجد مدینہ میں ہوا۔ جلوس کے بعد محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ اس پروقار محفل میں مختلف مقررین نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطابات کئے۔ محفل کی صدارت علامہ محمد رضا رضوی نے کی، محفل کے اختتام پر حاضرین میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی تصانیف بھی تقسیم کی گئیں۔ درودوسلام کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد جملہ حاضرین کو انتہائی معزز طریقے سے ضیافت میلاد کے لئے مسجد کے صحن میں مدعو کیا گیا اور جملہ شرکاء کے لئے ضیافت میں 6 دیگیں چکن حلیم اور 2500 نان کا بندوبست کیا گیا تھا اور باقاعدہ طور پر حاضرین میں ضیافت کھلائی گئی اور پورے گاؤں میں ضیافت کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جلوس اور محفل پاک کے جملہ انتظامات کو احسن انداز میں سرانجام دیا گیا تھا۔ صدر رانا تجمل خان نے جملہ انتطامات کی ازخود نگرانی کی اور پوری ٹیم ذیشان تبسم، میاں طاہر، میاں ذیشان ارشد، حافظ اصغر، اشفاق انجم، سرور رحمانی، ابران حنیف، سلام اکبر، اکرم رحمانی، شبیر ٹھیکیدار، عبدالشکور کمبوہ، اختر کمبوہ، محسن علی اور دیگر نے اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دیے۔

حاضرین نے تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے جملہ انتظامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ ماہ ربیع الاوّ ل شریف میں مرکزی محفل کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے احکامات کی روشنی میں انفرادی سطح پر محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ماہ ربیع الاول کے استقبال کے لئے کی جانے والی سرگرمیاں :

٭ جامع مسجد کا برقی قمقوں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا تھا۔
٭ مسجد کے اندرونی ہال اور بیرونی صحن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارکباد کے بینروں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔
٭ مین اور چھوٹے بازاروں کو بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک کے بڑے بڑے فلیکس/ بینروں اورجھنڈوں سے انتہائی خوبصورت طریقوں سے سجایا گیا تھا۔
٭ مین بازار سمیت تمام چھوٹے بازاروں کو بھی 10 ربیع الاوّ ل شریف مکمل طور پر سجاد یئے گئے تھے۔
٭ پورے علاقہ کی صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں میں صفائی کو خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
٭ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھروں کو مختلف رنگوں کی لائٹوں سے روشن کر دیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top