منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 28 مارچ 2012ء

منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد 28 مارچ 2012 بروز بدھ کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ربانی سے کیا گیا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گئی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ تقریب کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 حاجی چوہدری جاوید اقبال نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سوار حسین شہید پریس کلب دولتالہ، سید منور نقوی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، محمود الحق قریشی اور ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، چوہدری محمد اسحاق نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل قاضی احسان غفور نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی آف پاکستان تحریک منہاج القرآن کا اہم شعبہ ہے جس کی نگرانی میں چلنے والے سکولز نئی نسل میں مروجہ علوم کے ساتھ ساتھ خاص نظریہ، سوچ اور فکر پیدا کرنے کے لئے کھولے گئے ہیں۔

سید منور نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔ انہوں نے ہر شعبہ زندگی کے اندر گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ میرے لئے وہ ایک آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں۔ تقریب سے چوہدری جاوید اقبال، محمود الحق قریشی اور چوہدری محمد اسحاق نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top