منہاج القرآن ویمن لیگ مانانوالہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج گرلز کالج کی نعت کونسل نے دف کے ساتھ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ نقابت کے فرائض مسز تابانی نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ دعوت نائلہ جعفر نے اس عظیم الشان اور مدلل انداز میں خطاب کرتے ہوئے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بنایا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہی یہ کہ ہمارا ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق محبت کو پس پشت ڈال دیا ہے لہذا ہمیں اگر دوبارہ اپنا کھویا ہوا وقار لانا ہے تو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چنگاری اپنے من میں لگانی ہو گی اور اپنے زندگی کو سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق استوار کرنا ہو گا۔ علاقہ بھر کی خواتین نے خطاب کو بے حد سراہا۔

محفل کے آخر پر ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار محفل کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top