شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قومی ہیرو گروپ کیپٹن (ر) سیسل چودھری کی وفات پراظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی ہیرو گروپ کیپٹن (ر) سیسل چودھری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیرون ملک سے مرحوم کی فیملی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت سے پاکستان قومی ہیرو سے محروم ہوگیا ہے۔ ملک و ملت کیلئے ان کی خدمات گرانقدر تھیں جنہیں ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قومی اثاثہ تھے اور ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top