تحریک منہاج القرآن لودہراں یونین کونسل 49 کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن لودہراں یونین کونسل 49 ایم پل بہشتی کے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ملک اسلم حماد صدرتحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کےبعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت ملک عمر فاروق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر نئے سال کے لیے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جس کے تحت محمد اعجاز صدر تحریک منہاج القرآن 49 ایم پل بہشتی، ڈاکٹر محمد رفیق سینئر نائب صدر، فدا حسین نائب صدر، حاجی محمد صاحب ناظم، محمد اشرف نائب ناظم، عبدالمجید رضوی ناظم دعوت تربیت، شاہد محمود ناظم مالیات، فرحت عباس ناظم ویلفیئر، محمد عمر ناظم ممبر شپ اور محمد ابراہیم ناظم نشرواشاعت منتخب ہوئے۔

ملک اسلم حماد نے تمام عہدیداران کو آئندہ اہداف سمجھائے اور اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو واضع کیا۔ ملک اسلم حماد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ تمام عہدیداران نے رواں سال نومبر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر جوش و خروش سے استقبال کا عہد کیا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top