ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی سکھ مذہب کے بیساکھی تہوار میں شرکت

سکھ مذہب کا مذہبی اور ثقافتی تہوار بیساکھی مورخہ 13 اپریل 2012 کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منایا گیا۔ جس میں دنیا بھر سے ہزاروں اور بالخصوص بھارت سے کثیر تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ بیساکھی کی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو خصوصی دعوت دی گئی۔ تقریب میں ہندوستان کے سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم شرمنی اکال تخت دہلی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے قائدین کے علاوہ کینیڈا، یورپ، امریکہ سے سکھ راہنماؤں نے شرکت کی۔

سہیل احمد رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کے مذہبی تہوار پر ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام حقیقی معنوں میں عملی طور پر بین الاقوامی سطح پر انسانی اقدار کے فروغ، قیام امن، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ حالیہ دورہ بھارت کے موقع پر شیخ الاسلام نے مذاہب کے مابین یکجہتی اور انسانی قدروں کو سمجھنے پر زور دیا اور دنیا کو پیار اور اخوت کا گہوارہ بنانے کی تمام مذاہب کو ترغیب دی۔ بیساکھی کی اس تقریب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے صدر بابا شام سنگھ اور سردار بشن سنگھ نے سہیل احمد رضا کو سروپا پہنایا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top