منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام ماہانہ تربیتی ورکشاپ

زیورچ (شبیر گوندل ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 15 اپریل 2012ء کو سید ظفر علیشاہ کی رہائش گاہ پر ماہانہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت زاہد فاروق نے کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت راجہ ارشد نے حاصل کی جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت محمد شبیر قادری نے پیش کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء میں زاہد فاروق، سعید اقبال قادری، فیاض احمد میر، محمد شبیر قادری، بلال احمد، راجہ ارشد اور علامہ جابر حسین منڈیر نے شرکت کی۔ علامہ جابر حسین منڈیر نے تنظیمی نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور کارکنوں کی تربیت کے لئے جملہ امور پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے ورکرز کنونشن میں کئے گئے اعلان خدمت دین فنڈ میں اپنی ماہانہ تنخواہ کا ایک فیصدجمع کرانے کی ترغیب دی۔ اس کے بعد شرکاء نے بحث کے دوران اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سرگرم کارکنوں عارف بٹ، راجہ ارشد، ملک اقبال، لالہ غضنفر، میاں برادران، آفتاب احمد اور ظفر شاہ کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا۔ دعائے خیر کے بعد تنظیمی ورکشاپ اپنے اختتام کو پہنچی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top