منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام محفل حلقہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام مورخہ 15 اپریل 2102ء بروزاتوار محفل حلقہ درود منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد جہانزیب نے حاصل کی۔ محمد عمران، محمد اصغر، محمد علی اور شمیم علی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت عمران اللہ نے کی۔ حاضرین محفل نے اجتماعی طور پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک کا ورد کیا۔ محمد سلطان چودھری نے حاضرین محفل سے گفتگو کرتے ہوئے درود وسلام کی فضیلت بیان کی۔ انہوں نے المنہاج السوی سے دو احادیث بیان کیں اور ان کا ترجمہ اور تشریح بیان کیں۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن انڈیامیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ اور ممبی میں کیا جانے والا خطاب ویڈیو پروجیکٹر کے ذریعے سنایا۔ محفل کا اختتام دعائے خیرسے ہوا۔

رپورٹ: محمد سلطان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top