پیر محل میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام پیرمحل میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد 30 مارچ 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس علامہ حافظ عبدالماجد، معلم کورس علامہ سید مظہر علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن پیر محل محمد سلیم، ناظم تحریک پیر محل رانا محمد اشرف، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پیرمحل خالد محمود، صدر یوتھ لیگ پیرمحل عدیل شاہ، پرنسپل سکالرز کالج پیرمحل محمد رمضان کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ بعدازاں درودوسلام کا ورد بڑے احسن انداز میں کیا گیا۔ استقبالیہ کلمات ناظم تحریک رانا محمد اشرف نے پیش کیے۔ نقابت کے فرائض علامہ حافظ عبدالماجد نے سرانجام دیئے۔ تقریب تقسیم اسناد مردوخواتین کے لئے الگ الگ منعقد ہوئی۔

بعدازاں علامہ محمد شریف کمالوی نے مدلل خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اور لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عرفان القرآن کورس کا بھی تعارف کروایا۔ بعدازاں شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی درازی عمر اور امن وسلامتی اور تمام انسانیت کی امن وآشتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top