منہاج القرآن یوتھ لیگ بھنگالی شریف کے زیراہتمام شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ

منہاج القرآن یوتھ لیگ بھنگالی شریف کے زیراہتمام شاندار ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض قاضی محمد ادریس صدر یوتھ لیگ نے ادا کئے۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل چوہدری نے تمام ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا بہت ہی خوش آئند ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو بے راہروی، شراب نوشی، اسلحہ ، دین سے دوری، فحاشی اور بے حیائی کے کلچر سے نکال کر محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف راغب کردیا ہے۔ نوجوان طبقہ ہی آگے بڑھ کر معاشرے میں اصلاح و احوال کے کلچر کو فروغ دے سکتا ہے۔

فائنل میں مرزا کرکٹ کلب سراہد نے اورملک کلب ڈھوک بابا نیک محمد کے درمیان مقابلہ تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی باہمی مشاورت کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا انعام پانچ اور دو ہزار نقد بمع ٹرافیاں برابر تقسیم کردیا گیا۔ مین آف دی ٹورنامنٹ، مین آف دی سیریز اور مین آف دی فائنل کے انعامات بھی کھلاڑیوں میں تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال صدر تحریک منہاج القرآن، افتخار حسین بھٹی (سابقہ سپورٹس سیکرٹری منہاج القرآن کویت)، چوہدری محمد اسحاق جنرل سیکرٹری سوار حسین شہید پریس کلب دولتالہ، مرزا محمد سفیر پٹواری، قاضی ادریس زعفران صدر یوتھ لیگ، چوہدری طاہر خان، طارق محمود، راجہ حسن اختر، عوام الناس اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے انتظامات میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج کرکٹ کلب بھنگالی شریف، چوہدری نصیر نمبردار، چوہدری محمد اسحاق فوجی، چوہدری منصور الحق، چوہدری شھیر علی، چوہدری یاسر علی، چوہدری عثمان، چوہدری باسط علی، چوہدری ارشاد مکی اور دوسرے نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top