تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 15 اپریل 2012ء کو ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اسلم کی حویلی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تاجر برادری کے علاوہ تحریکی دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس پروقار محفل میں علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن جاپان نے خصوصی شرکت کی۔ جہاں ان کے  پنڈال پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پنڈال کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں معروف نعت خواں حضرات نے اپنی محبتوں کے نذرانے پیش کیے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے "نماز کی اہمیت وحقیقت" پر فکرانگیز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے۔ نماز سے انسان کی روح اور دل پاک ہو جاتے ہیں۔ جب نماز قائم ہو جائے تو کربلا میں سب کچھ قربان بھی ہو جائے تب بھی نماز قضا نہیں ہوتی۔ نماز سے انسان کو اللہ کا قرب ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر حال میں نماز پنجگانہ ادا کرنے کی تلقین کر رکھی ہے اور ہمارے مرکز پر حلقہ درود اور نماز کا اہتمام بڑی شان سے ہوتا ہے۔

چوہدری محمد اسلم کی طرف سے قائم کیے جانے والے "حلقہ درود" کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں خوبصورت ترین حلقہ درود ہے۔ جس میں گنبد خضراء کا ماڈل بنایا گیا ہے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ الحمدللہ جاپان میں تحریک کا کام بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کی کمیونٹی تحریک سے وابستہ ہو رہی ہے۔ محفل کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : چوہدری محمد اسلم اسٹیٹ سنٹر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top