مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمیر مصطفوی کی نانی محترمہ انتقال کرگئیں

گوجر خان (پ ر) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عمیر مصطفوی کی نانی محترمہ گزشتہ روز گوڑھا داخلی مسہ کسوال تحصیل گوجرخان میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز 4 بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے ناظم محمد ریاست قادری، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی و جملہ کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، تجمل حسین انقلابی، قاضی فیض الاسلام، عبدالحفیظ چوہدری، محمد ارشاد طاہراور دیگر مرکزی قائدین نے عمیر مصطفوی کی نانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top