تحریک منہاج القرآن لودہراں کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شاندار اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی امیرتحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق نے کی جبکہ خصوصی شرکت سید نورالحسن شاہ بخاری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے کی جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں درود پاک کے نذرانے پیش کیے گئے۔

اجلاس میں شریک ممبران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دیکھانے کے بعد باقاعدہ طور پر اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا گیا جس میں متفقہ طور پر مختلف فیصلہ جات ہوئے جس میں زیرتعمیر منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں فنڈ کے لیے ہر ایگزیکٹو ممبر کو ذمہ داری دی گئی۔ ہر ایگزیکٹو کے ذمے ہرماہ نئے رفقا اور بحالی کا ٹارگٹ دیا گیا۔

اجلاس میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، رانا محمد ظاہر القادری ناظم، ملک محمد سلطان آرائیں نائب صدر، چوہدری عبدالغفار سنبل نائب سرپرست، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر، عابد حسین جوئیہ ناظم دعوت، چوہدری محمد جہانزیب ناظم نشرواشاعت، خواجہ رفیق احمد صدیقی ناظم تعلقات عامہ، مرزا محمد اسلم ناظم ممبر شپ، خواجہ محمد احمد قادری صدر منہاج یوتھ لیگ، ملک عمر فاروق صدر ایم ایس ایم اور نادر حسین نے بھی شرکت کی۔

آخر میں ملک کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر خضر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نوٹ: آئندہ ہفتہ وار اجلاس ہر جمعرات بعد نماز مغرب دفتر تحریک منہاج القرآن لودہراں میں ہوگا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top