تحریک منہاج القرآن گنجیانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن گنجیانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ملک کے معروف نعت خواں یاسر عرفات وٹو نے احسن انداز میں ہدیہ نعت پیش کی۔

ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کے سب سے بڑے شہنشاہ ہیں، بادشاہ اعظم ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج بھی کائنات کو روحانی فیض عطا فرما رہے ہیں۔ سارے کا سارا قرآن آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی نعت ہے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحریک منہاج القرآن کا کل اثاثہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج کی نوجوان نسل کو اسیر عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنا دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ، علماء کونسل کے تمام عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں جو اتنی عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتے ہیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کا فیضان جاپان تک پہنچ چکا ہے، جہاں نئے مراکز قائم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے عظیم قائد کی ملک واپسی تک دن رات ایک کر دیں اور گھر گھر، نگر نگر، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر قائد تحریک کا پیغام امن و محبت پہنچائیں اور موجودہ ظالمانہ استحصالی نظام الیکشن کا بائیکاٹ کریں اور قوم کو بیداری شعور کے لیے اکٹھا کریں۔

 آخر پر حاضرین کے لیے ضیافت کا وسیع انتظام کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر پیر عاشق حسین شاہ نے ملک میں امن و آشتی اور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا سے کی۔

رپورٹ : محمد شفیق ناظم گنجیانہ نو

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top