شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی میں آقائے کونین ﷺ کے نائب ہیں اور مجدد رواں صدی ہیں: حسین محی الدین قادری

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ کے لیے منعقدہ ویلکم شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آج مذاہب میں سب سے کمزور بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں نے اپنا اسلامی کردار بھلا دیا اور دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر رہ گئے ہیں۔ آج کے دور میں جس طرح کی تعلیم دی جا رہی ہے اس سے نوجوان یا تو سیکولر ازم کی طرف مائل ہو رہے ہیں یا پھر اسلام کے عطا کر دہ اعلیٰ کردار سے عاری ہیں۔ منہاج یونیورسٹی کے طلباء کو مبارک ہو کہ وہ ایک ایسی درس گاہ میں پڑھتے ہیں جہاں جدیدو قدیم علوم کا حسین امتزاج ہے طلباء کے دلوں میں عشق الٰہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تڑپ پیدا کی جاتی ہے۔ منہاج یونیورسٹی ایک ایسی مادر علمی ہے جہاں سے علم حاصل کرنے والا ہر فرد دنیا میں کسی بھی جگہ خدمات دینے کے اہل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چند ان عظیم شخصیات میں سے ہیں جن کا تذکرہ ہم کتب میں پڑتے ہیں۔ آقاء کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ کامل اس لیے ہے کہ وہ زندگی کے ہر گوشے پر محیط ہے۔ عام آنکھ آقائے کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کامل کو نہیں دیکھ سکتی اس لیے اللہ رب العزت نے ہر دور میں مجدد بنائے۔ ہر صدی میں آنے والا مجدد نائب رسول ہوتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی میں آقائے کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نائب ہیں اور مجدد رواں صدی ہیں۔ آج ہم شیخ الاسلام کے قریب ہیں اگر ہم ان کی قربت میں رہ کر بھی اپنی زندگیاں نہ سنوار سکیں تو ہم جیسا بدنصیب کوئی نہیں۔ نوجوانو! اپنے آپ کو اس وقت کے لیے تیار کرو جب تم نے دین مبین کی سربلندی کے لیے مجاہدین کا ہراوال دستہ بننا ہے اپنا اور اپنی مادر علمی کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے۔ ویلکم شو میں مزاحیہ خاکے، غزلیں، تقاریراور کوئز مقابلہ جات ہوئے جن میں منہاج یونیورسٹی کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ ویلکم شو کے مہمانان گرامی میں ناظم یونین کونسل 136فرید منیر، پروفیسر محمد اکرم قادری، پروفیسر غلام مجتبیٰ قادری اور دیگر شامل تھے۔ ویلکم شو سے صدر بزم منہاج حافظ محمد آصف، مجیب الرحمٰن، سید مدثر محی الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top