محمد اقبال اعظم (فرانس) کا اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا دورہ

مورخہ 23 اپریل 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے محمد اقبال اعظم (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) نے اپنے رفقاء سے ساتھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا دوراہ کیا۔ مہمان خصوصی کا استقبال علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر) نے جملہ سٹاف کے ہمراہ نہایت گرمجوشی سے کیا۔ اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالبات نے مرحبا صلی علی اور قصیدہ بردہ کی کونج میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے مہمان کو خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں حافظ اقبال اعظم نے پورے سنٹر کا دروہ کیا اور بچوں سے ان کی کلاسز میں مختلف سوالات پوچھے۔ آخر میں منہاج القرآن کی فکر اور علم کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کی۔ حافظ اقبال اعظم نے اس دور افتادہ گاؤں میں اتنے بڑے پروجیکٹ پر محمد نعیم چوہدری (صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) اور ان کے جملہ رفقاء کو مبارکباد دی اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حضرت علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) کو سنٹر کی مزید بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

حاجی محمد منیر چوہدری نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ مہمان کو الوداع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top