منہاج ایجوکیشن بورڈ کے اسکالر شپ امتحانات کے نتائج کا اعلان
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام 17 اپریل 2012 کو اسکالر شپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امتحان کے لئے ملک بھر میں 150 امتحانی سنٹر مقرر کیے گئے اور 250 تجربہ کار نگران تعینات کیے گئے۔ جہاں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ان طلباء و طالبات کے رزلٹ کے اعلان کیلئے مرکز تحریک منہاج القرآن پر خوبصورت تقریب کا اہتمام ہوا۔ جس میں وائس چیرمین MES ڈاکٹر خیرات ابن رسا نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں MD-MES شاہد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر MSD اقبال ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر MES عمران بھٹی، کنٹرولر امتحانات سیف اللہ بھٹی، کوآرڈنیٹر MES سید امیر عباس، کمپیوٹر آپریٹر MEB عتیق الرحمان، ڈیزائنر MES رضوان یاسر اور ممبر MEB محمد عمیر طاہر الحسنی بھی موجود تھے۔
اس خوبصورت تقریب میں ایم ڈی/ MES شاہد لطیف نے ڈاکٹر خیرات ابن رسا کو اسکالرشپ امتحانات کے نتائج کا گزٹ پیش کیا۔ جس کی انہوں نے اصولی منظوری دی اور پھر ان نتائج کو باقاعدہ طور پر آن لائن کر دیا۔ اس عظیم کاوش پر انہوں نے MD-MES شاہد لطیف، کنٹرولر امتحانات سیف اللہ بھٹی کوخراج تحسین پیش کیا۔
علامہ شاہد لطیف قادری نے بتایا کہ اس وقت منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 600 سے زائد منہاج سکولز ملک بھر کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ان منہاج سکولز میں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والے لاکھوں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے منہاج ایجو کیشن بورڈ پاکستان ہر سال سکالرشپ امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ حسب دستور اس سال بھی منہاج ایجوکیشن بورڈ نے سکالر شپ امتحان کا اہتمام کیا۔ جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تبصرہ