منہاج ماڈل سکول چک پیرانہ گجرات میں تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 30 مارچ 2012ء

منہاج ماڈل سکول چک پیرانہ گجرات میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات اور جلسہ دستار فضیلت (شعبہ حفظ) 30 مارچ 2012ء کو ہوا۔ اس پروگرام میں محمد شاہد لطیف قادری نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ علامہ شاہد لطیف قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ جس کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر مشکلات کے باوجود سکول انتظامیہ جس طرح No Profit No Loss کی بنیاد پر ادارہ جس عمدگی سے چلا رہی ہے وہ ان کی انتھک کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پروگرام کے آخر میں انہوں نے شعبہ حفظ کے طلبہ کو دستارِ فضیلت پہنائی۔ بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اساتذہ کرام شیلڈز تقسیم کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top