منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام محفل میلاد

مورخہ: 21 مارچ 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو تحصیل کمالیہ میں محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نو شابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کے بعد آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ محفل میں محترمہ نوشابہ ضیاء نے خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام کے بعد تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین تنظیمی عہدیدران نے شرکت کی اور تنظیمی مسائل زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر تحریک کے تما م عہدِ یداران کی باہمی مشاورت سے کچھ فیصلہ جات بھی کئے گئے۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی موجودہ ٹیم ماہِ جون تک MWL کے پراجیکٹس پر کام کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top