سندھ کے سابق چیف سیکرٹری سید غلام علی پاشا کے اعزاز میں غلام عباس بھٹی کی طرف سے عشائیہ کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی لنگر کمیٹی کے نائب ناظم غلام عباس بھٹی نے مورخہ 28 اپریل 2102ء کو سند ھ کے سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ صدر سکاؤٹ سندھ سید غلام علی شاہ پاشا کے اعزاز میں مرکز منہاج القرآن لاکورنیومیں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ کی اس تقریب میں مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدرچودھری محمد حسین، پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمٰن، محمد سرفراز عالم ایئر پورٹ سیکورٹی آفیسر، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان،پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنماء راؤ محمد عارف ندیم، فرانکو پاکستان لیون فرانس کے نائب صدر سہیل انصاری، ڈائریکٹر انمول سویٹ اینڈ بیکرز چودھری ذوالفقار نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشن فرانس کی طرف سے قائمقام صدر چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، جوائنٹ سیکرٹری قاضی ہارون، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم، ناظم مالیات ملک شبیر احمداعوان، صدر منہاج سکور فرانس محمد نعیم چودھری، ناظم چودھری محمد اشرف، ناظم عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز خان، قاری طاہر عباس، قاری محمد صدیق، شمریز، سلمان اسلم، رانا سرور، رانا بشارت، غلام نبی اور ناظم میڈیا عدنان شفقت نے بھی شرکت کی۔
سید غلام علی شاہ پاشا نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ڈنر اور جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں رہ کر منہاج القرآن کے بیرون ممالک نیٹ ورک کے بارے میں سنا تھا آج خود مشاہدہ کر رہا ہوں واقعی یہ ان خبروں سے بڑھ کر ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پوری دنیا میں دین کے احیاء کے لئے جو پودے لگائے ہیں الحمد للہ یہ اب تنا ور درخت بن چکے ہیں اور لوگ اس کا پھل کھا رہے ہیں۔میں منہاج القرآن کے دوستوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔آخر میں غلام عباس بھٹی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ