منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان (جیباکین) کے زیر اہتمام شروئی مسجد میں درس عرفان القرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان(جیباکین) کے زیر اہتمام مورخہ 30اپریل 2102ء کو تبلیغی جماعت کے شروئی مرکز پر عظیم الشان درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر شاہد بھائی نے اس درس عرفان القرآن میں خصوصی شرکت کی۔

درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی جبکہ سعید احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض سکند ر علی نے سرانجام دیئے۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے صدر محمد ایاز محمود، امانت علی گوندل، محمد حنیف مغل(ناظم مالیات)، محمد فیصل ملک، عمران بیگ، حاجی محمد یونس، انعام الحق اوردیگر تحریکی ساتھی بھی ایک قافلہ کی صورت میں چیبا کین پہنچے۔

علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین جاپان نے سورۃ بقرہ کی روشنی میں متقین اور مومنین کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ کی پہلی شرط ایمان بالغیب ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ بن دیکھے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر بات کو دل وجان سے مان لیا جائے اور پھر عمل بھی کیا جائے جبکہ نماز اور جہاد بالمال بھی متقین کے لئے لازم ہے۔ نماز کو اس طرح قائم کرو کہ پوری زندگی اسلام کے سانچے میں ڈھل جائے اور جو رزق اللہ رب العزت نے دیا ہے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے۔ درس قرآن کا اختتام علامہ محمد شکیل ثانی کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ آخر میں جملہ حاضرین کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران بیگ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top