منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں نے مورخہ 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ نو مسلم نارویجن مسٹرسائمن سکالٹڈچشتی(شمعون چشتی) بھی تھے۔
نظامت امور خارجہ نے اپنے معزز مہمانوں کومرکزی سیکرٹریٹ اور DFA میں خوش آمدید کہا۔مہمانوں کی تواضع کے بعد انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کرایا۔ نو مسلم نارویجن مسٹر سائمن سکالٹڈ مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا وزٹ کرنے کے بعد بہت متاثر ہوئے اور کہا کہا میں نے ناروے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ان کے ادارے کے بارے میں جتنا سنا تھا اس سے بڑھ کر پایا۔ یقینا منہاج القرآن اسلام کے احیاء کی تحریک ہے اور اس میں کام کرنے والے جملہ احباب خوش اخلاقی اور اعلیٰ کردار کے مالک ہیں۔ مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں کسی دوسرے ملک یا اپنی فیملی سے دور ہوں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم نے ناظم امور خارجہ سے ملاقات کی اور ناروے کے تنظیمی معاملات ڈسکس کئے۔ راجہ جمیل اجمل نے انہیں ہدایت کی کہ ہم سب مصطفوی مشن کی تسبیح کے موتی ہیں اور ہمیں مل جل کر مشن کے پیغام کو آگے بڑھا نا ہے ہمیں اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر آقائے کے دین کے احیاء کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے پاس مشن میں جتنی بڑی ذمہ داری ہے اس کا ظرف اس سے بھی بڑا ہونا چاہیئے جس میں ہر کسی کوبرداشت کرنے اور ساتھ لے کر چلنے کا حوصلہ ہو۔ انہوں نے ورکرز کنونش میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے باکس 92 اور خدمت دین فنڈ کے حوالہ سے ناروے میں بھر پورمہم چلانے کی ہدایت کی۔اس کے بعد نارورے کے معزز مہمانوں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش کا وزٹ بھی کرایاگیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم نے بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی ماہانہ ختم الصلواۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں شرکت بھی کی۔
رپورٹ: محمدوسیم افضل
تبصرہ