تحریک منہاج القرآن لودہراں کے وفد کی بھرچونڈی شریف (سندھ) حاضری

مورخہ: 05 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے وفد نے بھرچونڈی شریف (سندھ) کے سجادہ نشین میاں عبدالحق عرف مٹھا سائیں (MNA) کےگھر ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد نے کی جبکہ دیگر احباب میں ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن لودہراں اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ، ناظم دعوت ملک عابد حسین جوئیہ، صدر منہاج یوتھ لیگ خواجہ محمد احمد قادری، صدر ایم ایس ایم ملک عمر فاروق، حافظ عبدالقیوم غوری اور قاری اللہ دتہ مہروی شامل تھے۔

جب وفد بھرچونڈی شریف (سندھ) پہنچا تو وہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، وفد کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔ وفد کے ارکان نے دربار شریف پر حاضری دی جس کے بعد انہوں نے سجادہ نشین میان عبدالحق عرف مٹھا سائیں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان دین کی عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمارے لئے قابل احترام اور اہلسنت والجماعت کا عظیم سرمایہ ہیں۔

دربار عالیہ میں پیر شمن سائیں نے ملک کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمر درازی کے لئے خصوصی دعا کی۔ آخر میں وفد نے تمام میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top