منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد پر ورکرز کنونشن کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی جس کی صدارت خواجہ اللہ رکھ سیاف ایڈووکیٹ تحصیل صدر تحریک صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ہارون آباد نے کی جبکہ یہ ورکرز کنونشن چوہدری ظفر اقبل کاہلوں ضلع امیر منہاج القرآن کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔

دیگر عہدیداران حاجی چوہدری محمد خالد جاوید ضلع ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن بہاولنگر، ڈاکٹر محمد اسلم نقشبندی، محمد عمران اسلم، باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر، واجد نعیم قادری ناظم تحریک منہاج القرآن، اختر انجم ممبر شپ، حاجی خادم حسین کوآرڈینیٹر امور خواتین، حاجی عبدالغفور نائب صدر، مقبول حسین ناظم تربیت، عبدالستار ناظم مالیات، چوہدری منیر، چوہدری مبشر حسین، ماسٹر اشرف کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداران و ممبر ان نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں ویمن لیگ، علماء کونسل، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، کچھی والا، فقیروالی اور ڈونگہ بونگہ سے بھی کارکنان نے شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کا خطاب پروجیکٹر کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ انقلاب صرف اور صرف قوم کی بیداری سے آئے گا۔ موجودہ نظام صرف چند اشرافیہ کے مقاصد کی ضمانت ہے۔ پڑھا لکھا اور غریب آدمی اگر حق چاہتا ہے کہ تو وہ صرف اور صرف مصطفوی انقلاب میں مضمر ہے اور ہماری بقاء اس موجودہ کرپٹ استحصالی نظام کے خاتمے میں ہے۔

رپورٹ: حاجی چوہدری محمد خالد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top