پاکستان عوامی تحریک مینارٹی ونگ سندھ کے زیراہتمام تقریب

پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے مینارٹی ونگ کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سندھ کے دیگر علاقوں بالخصوص کراچی کا دورہ کیا جہاں پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے مینارٹی ونگ نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔ تقریب کی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کی جبکہ سہیل احمد رضا مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سینئر وائس پریذیڈنٹ سید اوسط علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وانچارج مینارٹی ونگ ڈاکٹر لیاقت منور مسیح کے علاوہ ظاہر اختر عمران آفریدی، مفتی مکرم بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک مینارٹی ونگ سندھ کی جانب سے سہیل احمد رضا کو روایتی تحفہ سندھی اجرک پہنائی گئی۔

سہیل احمد رضا نے شرکاء تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے جملہ عہدیداران کا پروقار تقریب منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تمام تحریکی احباب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جو سندھ کے اتنے کشیدہ ماحول میں تحریکی وتنظیمی سرگرمیوں کو نہایت مؤثر طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک مینارٹی ونگ سندھ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں خاص طور پر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے شبانہ روز کی کاوشوں سے تحریکی فکر فروغ پا رہی ہے۔

آخر میں ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو نظام انتخاب پر لکھی اپنی تصنیف "طبقاتی کشمکش اور نظام کی تبدیلی" پیش کی۔ اس پروقار تقریب کے اختتام پر تمام انسانیت اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top