منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو (اٹلی) کے عہدیداران کا دورہ آریزو

مورخہ: 05 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو (اٹلی) کے صدر مصور حسین، ناظم نشرواشاعت عدیل اظہر نے سحر محمود اور محمد اظہر کے ہمراہ مورخہ 05 مئی 2012ء بروز ہفتہ کو آریزو کا دورہ کیا۔

آریزو کے دورہ کا مقصد صوبائی تنظیمات کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا اور حلقہ ہائے درود کی محافل کو مزید فروغ دینا تھا۔ اس دورہ میں چینتو تنظیم کے عہدیداران نے مرکز ومسجد منہاج القرآن آریزو کا دورہ بھی کیا اور ہفتہ وار محفل ذکرونعت میں شرکت کی۔ اس موقع پر عدیل اظہر نے حلقہ درودکے طریقہ کار کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے حوالہ سے گفتگو کی۔ ملاقات کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top