منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا (سپین) سے حافظ محمد مسعود اختر کا دورہ مرکز
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا (سپین) کی مسجد کے امام علامہ حافظ محمد مسعود اختر نے مورخہ 08 مئی 2012ء کو اپنے بھائی، بھتیجے اور انکل کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ علامہ حافظ محمد مسعود اختر اور ان کے ساتھ تشریف لانے والے وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں اور دفاتر کا وزٹ کرایا اور ان کی ورکنگ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
علامہ حافظ محمد مسعود اختر نے مرکزی سیکرٹریٹ کے دفاتر کا وزٹ کرنے کے بعد کہا کہ ہم سپین میں بیٹھے مرکز کے بارے میں ڈاکومنٹریز میں جو کچھ دیکھتے ہیں یا سنتے ہیں الحمدللہ اس سے بڑھ کر پایا ہے۔ تمام سٹاف خوش اخلاق اوراپنے کام کے ساتھ اخلاص کے ساتھ کام میں مصروف ہے۔ ہمیں مرکز آکر ایسے محسوس ہوا ہے جیسے ہم اپنے فیملی ممبران میں موجود ہیں۔اجنبیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ بے شک یہ ساری تربیت حضور شیخ الالاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ نسبت اور ان کی تعلیمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے بعد وفد کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ وزٹ کے اختتام پر علامہ حافظ محمد مسعود اختر نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے نظامت امور خارجہ کے دائریکٹر راجہ جمیل اجمل کی طرف سے بھرپور وقت دینے اور مشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ، آغوش کے وزٹ میں بھر پور معاونت کی اور انہیں کتب وکیسٹس کی فراہمی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل
تبصرہ